الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی۔

این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اس موقع پر نواز شریف کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جبکہ این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔

ریٹرننگ افسر کے جواب کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔

بعدازاں نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔