بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر بارہ بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

65 کے ایوان میں سے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا۔

اجلاس میں نومنتخب اراکین اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔