عراق میں آج ایک دہائی کے بعد پہلے صوبائی انتخابات کا انعقاد

عراق میں ایک دہائی کے بعد پہلے صوبائی انتخابات کا انعقاد آج کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 10 برس میں پہلی مرتبہ صوبائی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہو رہی ہے، انتخابات میں 18 میں سے 15 صوبوں میں 285 کونسل ممبران کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کردستان ریجن کے 3 صوبوں میں انتخابات اگلے سال متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ منتخب کونسل ممبران صوبائی گورنرز مقرر اور مقامی انتظامیہ کی نگرانی کریں گے۔

یہ انتخابات 2025ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کا آغاز ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2013ء میں آخری بار بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ عراق میں جاری داعش کے جنگجوؤں کے خلاف جنگ کی وجہ سے اس بعد کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔