ڈالر کی اڑان آج بھی جاری

انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو کر 288.10 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287.91 روپے پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے تھی۔