غیر ملکی کوچنگ سٹاف نے بیڑا غرق کردیا، شائقین پھٹ پڑے

ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین پھٹ پڑے۔

سابق ٹیسٹ کر کٹرز سخت برہم ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین بھی ٹیم کے بخیے اڈھیر رہے ہیں۔

شائقین کر کٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹی ٹوئنٹی کے بولرز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا، حارث رؤف مکمل طور پر ون ڈے کر کٹ میں بے نقاب ہوگئے۔

انہوں نے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ لکیر کے فقیر کپتان ہیں، انہیں فوری طور پر کپتانی سے ہٹایا جائے، شائقین نے سلیکشن کمیٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حق دار کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچنگ اسٹاف نے بھاری معاوضے کے عوض پاکستانی ٹیم کا بیرا غرق کردیا۔

ٹیمکو میچ پلانر کی ضرورت ہے ۔افغانستان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی ابتداء میں ہی باڈی لینگویج سے اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ ہمت ہارچکے ہیں، بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور ہیڈ کوچ سب کے سب غیر ملکی ہیں، مگر پاکستان کسی بھی شعبے میں اچھی پر فار منس نہیں دکھا پارہا ہے

سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چار سال میں ہماری تیاری کا پول کھل گیا، ہم بری طرح بے نقاب ہوگئے۔