توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع

توہین الیکشن کمشنر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہو گئی۔

کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار احمد درانی کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور بانیٔ پی ٹی آئی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔

توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔

توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔