سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

سائفر کیس میں آج ایف آئی اے کے 5 گواہان کے بیانات قلم بند ہونے تھے، تاہم سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔