غزہ میں ہسپتالوں کا نظام تباہ , شہداء کی تعداد کا ریکارڈ رکھے جانے کا عمل رک گیا

غزہ میں ہسپتالوں کا نظام تباہ ہو گیا جس سے وہاں موجود زخموں سے چور فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد کا ریکارڈ رکھے جانے کا عمل رک گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں میں صورتِ حال سنگین ہو گئی ہے۔

شمال میں 30 میں سے صرف ایک ہسپتال الاحلی بیپٹسٹ ہسپتال فعال ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ الاحلی بیپٹسٹ ہسپتال میں 500 مریضوں کے لیے 3 سرجنز موجود ہیں۔

گزشتہ روز غزہ کے الشفا ہسپتال میں موجود 170 سے زائد لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اس جنگی جرائم پر مبنی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہو گئی ہے۔