73 ارب روپے کے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

73 ارب روپے کے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم رب نواز کسٹم کورٹ کراچی میں کئی گھنٹے چھپا رہا، ملزم گرفتاری سے چھپ کر ضمانت کی کوششیں اور اثر و رسوخ استعمال کرتا رہا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم جج کے چلے جانے کے باوجود عدالت میں موجود رہا، ملزم کی گرفتاری سے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل میں مزید تحقیقات ہو سکیں گی، سولر پینل کی آڑ میں 73 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔

سولر پینل کی امپورٹ میں 30 ارب سے زائد کی ٹیکس چوری میں بےنامی بھی ہے، سولر پینل کی امپورٹ میں ٹیکس چوری کا ملزم 30 ہزار کی تنخواہ پر کام کر رہا تھا، سولر پینل کی امپورٹ میں 450 کمپنیوں کا حساب کی چھان بین کی۔

سولر پینل کی امپورٹ میں 80 امپورٹرز کو ہائی رسک قرار دیا گیا تھا، سولر پینل کی امپورٹ میں 63 کمپنیوں نے اوور انوسئسنگ کی۔