اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرحِ سود پر فیصلہ دے گی۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ اس وقت 22 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مالیاتی شعبے کی اکثریت شرحِ سود کو 22 فیصد پر برقرار دیکھ رہی ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالیاتی ماہرین کا ایک حصہ شرحِ سود میں 1 فیصد کمی دیکھ رہا ہے۔