لبنان اور کویت میں فلم باربی پر پابندی عائد کردی گئی

لبنان اور کویت میں ہالی ووڈ فلم باربی پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو لبنان میں جبکہ آج کویت میں بھی اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک میں عوامی اخلاقیات اور روایات کے تحفظ کی غرض سے ’باربی‘ اور ’ٹاک ٹو می‘ فلموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ میں باربی پر بنائی گئی اس فلم میں خوبرو اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ نے باربی کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم کی ہدایتکار گریٹا گروگ ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں رائن گوسلنگ، امیرکا فریرا اور دعا لیپا شامل ہیں۔