پاکستان میں ویکسینیشن سے مکمل طور پر محروم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے

عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ویکسینیشن سے مکمل طور پر محروم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ویکسینیشن کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں، پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسینیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں کی ویکسینیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔

ویکسینیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے، روز افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، بہتر اقدامات سے پاکستان میں ویکسینیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بریسٹ فیڈنگ پروموشن اینڈ پروٹیکشن بل منظور کر لیا گیا ہے، نیا قانون بچوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون ہو گا۔

پروفیسر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑھائی جا سکتی ہے۔

وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ ویکسینیشن بڑھانے کے لیے نجی اداروں کا تعاون حاصل کر نا ہو گا۔