ملک کی آبادی بڑھتی جا رہی ہے، جس کا اثر وسائل پر ہورہا ہے:ڈاکٹر عذرا فضل

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آبادی بڑھتی جا رہی ہے، جس کا اثر وسائل پر ہورہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے، وسائل کی کمی کے باعث ماں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کے باوجود ملک بھر میں اسقاط حمل بہت زیادہ ہے جبکہ ملک میں ابارشن کا قانون موجود ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق خاندانی منصوبہ بندی ضروری ہے جس کے لئے آگاہی دینا ہوگی، امیونائزیشن، نیوٹریشن، ہیلتھ ہائیجین کا ڈسٹرکٹ پروگرام شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15 سو پر ایک ڈاکٹر درکار ہے جبکہ ہمارے ملک میں صرف 8 ہزار ڈاکٹرز ہیں، ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے۔