پیپلز پارٹی کا آئینی عہدوں کے لیے مسلم لیگ ن سے ڈیل نہ کرنے کا امکان

پیپلز پارٹی کا آئینی عہدوں کے لیے مسلم لیگ ن سے ڈیل نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار لائے گی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی تینوں عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جبکہ ن لیگ کی اپنی پالیسی ہے کہ امیدوار کھڑے کرے یا نہ کرے۔

ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں ملاقات میں ن لیگ نے وزیراعظم کی سپورٹ کرنے پر دونوں عہدے دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ اس ملاقات میں صدر کے عہدے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔