کوشش کریں گے وزیراعظم اور میں کسی ایک نام پر متفق ہوں: راجہ ریاض

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، اگلے تین دن میں نگران وزیر اعظم کا نام فائنل ہوجائے گا، ممکن ہے وزیراعظم سے کل دوبارہ ملاقات ہو۔

جیونیوز کی جانب سے راجہ ریاض سے سوال کیا گیا کہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم سے ملاقات نہ ہوپائی،کیا کوئی ڈیڈلاک ہے؟

اپوزیشن لیڈر نے جواب میں کہا کہ کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، آج اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، تین دن کاوقت ہےاس میں مل کر نگراں وزیر اعظم کیلئےمشاورت کریں گے۔

راجہ ریاض سےسوال کیا گیا کہ تین ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو کیا الیکشن کمیشن تک نگراں وزیراعظم کا نام جائے گا؟

راجہ ریاض نے جواب دیا کہ کوشش کریں گے کہ وزیراعظم اور میں کسی ایک نام پر متفق ہوں۔

ایک سوال کہ نگران وزیراعظم کیلئے سیاستدان بہترہوگا یا کوئی بیوروکریٹ؟ پر راجہ ریاض نے کہا کہ کوئی بہتر نام ہوگا جسے عوام اور میڈیا سراہیں گے۔

پوزیشن لیڈر نے کہا کہ کل نگران وزیراعظم کیلئے ملاقات دوبارہ ہوسکتی ہے۔