عالمگیر ترین کی خودکشی سے متعلق پنجاب فارنزک کی رپورٹ آگئی

استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی سے متعلق پنجاب فارنزک کی رپورٹ آگئی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خودکشی ہے اور ان کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمگیر ترین کے ہاتھ پر گن کے نشانات پائے گئے اور ان کی کنپٹی پر بہت قریب سے گولی مارنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ 6 جولائی کو 63 سالہ عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی تھی۔ وہ غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔