جو بھی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا ان کا یہی حال ہوگا: شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا ان کا یہی حال ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی، عدالت جانا قانونی حق ہے اور احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑ دی، اپنی سیٹیں حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا وہ چھوڑ چکے ہیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت حکومت سازی پر بات کریں گے۔