پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولکتہ سے دبئی کے راستے لاہور پہنچ گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ اراکین دبئی سے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔

آغا سلمان اور امام الحق سمیت مینجمںٹ کے اراکین لاہور پہنچے۔

لاہور پہنچنے والے کرکٹرز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل بھی تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 1 گروپ وطن پہنچ چکا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل تھے۔