امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی امداد کا پیکیج مسترد کردیا

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی امداد کا پیکیج مسترد کر دیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز نے اسرائیل کے لیے امدادی پیکیج مختص کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی امداد کا بل دوتہائی اکثریت کی درکارحد حاصل نہیں کرسکا۔

اسرائیل کی امداد کے لیے پیش کیے گئے بل کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ امریکا صرف اسرائیل کی مدد کے لیے نہیں بلکہ یوکرین، بین الاقوامی انسانی امداد، معصوم فلسطینیوں کی امداد اور امریکا کی سرحدی حفاظت کے لیے بھی نئی رقم فراہم کرے۔

جبکہ بل حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی سیاسی سٹنٹ نہیں ہے بلکہ یہ دنیا میں ایک یہودی ریاست کے قیام کی حمایت کے لیے ہے جو 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی 17.6 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکج پیش کیا گیا تھا۔