امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر تشویش سے آگاہ کردیا

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو فوجی کارروائی کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے آگاہ کر دیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات تھے، اور ہم نے ان خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی خبردار کیا تھا کہ غزہ پر ’اندھا دھند بمباری‘ سے اسرائیل عالمی حمایت کھو رہا ہے۔