امریکا نے یوکرین کو مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا

امریکا نے یوکرین کو مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا۔

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے، یوکرین کو جہاں تک ممکن ہوا اہم اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مدد کرنے کی امریکی صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو اگلا اقتصادی پیکیج دینے سے پہلے واضح حکمتِ عملی چاہیے۔

علاوہ ازیں ری پبلکنز نے یوکرین کے صدر کو دورۂ امریکا میں اہمیت دینے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے مزید 200 روسی کمپنیوں اور 23 شخصیات پر پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روس کی صنعتی، اقتصادی، کانکنی، ڈیولپمنٹ اور میڈیا کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔