خاتون نےباربی ڈول کی مناسبت سے بریانی بنا ڈالی

دنیا بھر میں بچیوں کی پسندیدہ گڑیا باربی ڈول کی مناسبت سے ایک خاتون نے بریانی بنا ڈالی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی اس انوکھی بریانی پر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

خاتون نے باربی بریانی کے چاولوں اور اس کے مصالحوں کو پنک رنگ دیا۔

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین اس پر تنقید اور اسے بریانی کے ساتھ مذاق قرار دے رہے ہیں۔