ایک وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا:بلاول بھٹو

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔

گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اُس وزیراعظم کو 4 سال ملے وہ ایک گھر نہیں بنا سکا۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ موقع ملا تو پورے پاکستان میں ہر کچے گھر میں رہنے والے کو پکے گھر اور زمین کا مالک بنانے کا منصوبہ بنائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 10سالوں میں بھرپور کام ہوا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مدد سے وہ کام کئے جو نہیں کرسکتے تھے۔