آج 25 مئی کو”یوم تکریم شہداء“ منایا جائےگا

سانگلاہل میں بھی شہدا پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج 25 مئی کو”یوم تکریم شہداء“ منایا جائےگا، اور شہداءپاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا،مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے کے پبلک سیکرٹریٹ سے سہ پہر 4بجے ریلی نکالی جائے گی،جس کی قیادت چوہدری برجیس طاہر ایم این اے اور میاں اعجاز حسین بھٹی سابق ایم پی اے کرینگے،ریلی میں لیگی عمائدین چوہدری محمد عاصم رندھاوا،حاجی فقیر محمد بادشاہ،میاں کاشف علی بھٹی،چوہدری مدثر عزیز،جاوید انور بھٹی ،چوہدری محمد انیس،عابد حسین جٹ سمیت حلقہ بھی سے کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی،چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد شہداءکی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، اس دن کے ذریعے پاکستا نی قوم کو پیغام دینا ہے کہ شہدائ، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے، یومِ تکریمِ شہدائ نفرتوں اور تلخیوں کو بھلا کر محبت، امن، امید، رواداری اور اپنے شہداءسے والہانہ محبت کا پیغام دے گا،انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہے، شہداءکی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں۔

، افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفیسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے،انہوں نے 9مئی کو فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداءکی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا-