بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سراؤں کا احتجاج

راولپنڈی میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا۔

خواجہ سراؤں نے آئیسکو کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

خواجہ سراؤں نے حکومت سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کراچی، پشاور، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں۔

پنجاب بار کونسل نے بھی مہنگائی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب بھر میں وکلاء نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر جماعت اسلامی نے بھی آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔