ٹرمپ کے وکیل کو 148 ملین ڈالر ہرجانے کی سزا

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی کو واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت نے ایک سو اڑتالیس ملین ڈالر ہر جانے کی سزا سنادی۔

روڈی جولیانی پر الزام تھا کہ انہوں نے ریاست جارجیا کے انتخابی عملے کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔

نیویارک کے سابق میئر جولیانی نے روبی فریمین(Ruby Freeman) اور Wandrea ‘Shaye’ Moss پر سن دو ہزار بیس کے انتخابات میں دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔