تُرکیہ: اداکارہ نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی

تُرکیہ میں مشہور اداکارہ مرفی کیالپ نے 36 سال کی عمر میں سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ترک میڈیا کے مطابق اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ وہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنے گھر پر اکیلی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔

اداکارہ مرفی کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیتڑ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔