امریکا اور یورپی یونین کی غزہ کو اقوام متحدہ کی فوج کے حوالے کرنے کی حمایت

امریکی ٹی وی بلوم برگ کے مطابق امریکا اور یورپی یونین نے جنگ کے بعد غزہ کو اقوام متحدہ کی فوج کے حوالے کرنے کی حمایت کردی،

رپورٹ کے مطابق امریکا اور اس کے یورپی اتحادی جنگ کے بعد غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کے منصوبے پر زور دے رہے ہیں،

اس معاملے سے واقف لوگوں کے مطابق، اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ اپنی فوجی کارروائی ختم کرے اس کی وجہ بڑے پیمانے پر شہریوں کے جانی نقصان میں اضافہ ہے۔

امریکی اور یورپی حکام نے تسلیم کیا کہ اس طرح کی کارروائی غزہ میں قابل عمل ہو گی یا نہیں اس بارے میں بڑے سوالات باقی ہیں، اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اسرائیل اس طرح کے منصوبے کے بارے میں انتہائی شکوک و شبہات کا شکار ہے۔ امریکی اور یورپی حکام کی طرف سے ایک آپشن پر غور کیا جا رہا ہے

جس میں اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی نگرانی کی تنظیم کے لیے ایک توسیعی کردار شامل ہو گا، جس کا قیام پہلی بار 1949 میں فلسطینی عربوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدوں پر عمل درآمد میں مدد کے لیے کیا گیا تھا جو 1948 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد شروع ہوئی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔