ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز کراچی پہنچ گئے

ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر آج پاکستان نیوی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی شپ یارڈ پی این ایس طارق میں چوتھے ملجم کلاس کورویٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، پاکستان میں تیار دوسرا ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق آج لانچ کیا جائے گا۔

4 طغرل کلاس فریگیٹس کی شمولیت کے بعد ملجم کلاس کورویٹس کی شمولیت کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔