تائیوان میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

تائیوان میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے جو کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا تھا اور ووٹنگ کے لیے 18ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے ولیم لائی اور مخالف پارٹی کے ہویوای میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تائیوان میں ہونے والے انتخابات پر چین نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔