وہاج علی نے اپنی بیٹی اور پالتو کتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی

پاکستانی معروف اداکار وہاج علی نے اپنی بیٹی اور پالتو کتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکاری وہاج علی سوشل میڈیا پر متحرک ضرور ہیں مگر وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بہت کم مواد شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مرتسم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار کو اپنی بیٹی کے ہمراہ پالتو کتوں کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وہاج علی کا پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’صبح کا لازمی کھیل۔‘

یاد رہے کہ اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جوڑی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے کافی شہرت پائی تھی۔

ڈرامہ شائقین اور اس جوڑی کے مداحوں کی پر زور فرمائش پر اب ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کاسیکوئل بنایا جا رہا ہے۔