ہم پھر آئی ایم ایف کے دروازے پر جانے والے ہیں:عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم پھر آئی ایم ایف کے دروازے پر جانے والے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ معیشت بہت گر چکی ہے، ہم دوسروں کے دستِ نگر ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے اندر انتشار اور بے امنی کی فضا ختم کرنا بھی چیلنج ہے، ابھی وزیرِ خزانہ یا دیگر وزارتوں سے متعلق معاملہ طے نہیں ہوا۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں ہم آئی ایم ایف سے جان چھڑا چکے تھے، وزارتِ خزانہ سے متعلق فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔