ہماری 180 سیٹیں آئی ہیں اور 93 سیٹیں دی گئی ہیں:لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماری 180 سیٹیں آئی ہیں اور 93 سیٹیں دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں کوئی عمل دخل نہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسران کمشنر کے ماتحت ہوتے ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ کمشنر ڈویژن کا سربراہ ہوتا ہے، کمشنر راولپنڈی نے خود کہا کہ وہ شرمندہ ہیں۔