سندھ اسمبلی میں کون سی جماعت کتنی نشستوں پر بیٹھے گی؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ارکان اسمبلی کی تعداد 84 ہے، جام مہتاب، ممتاز جاکھرانی نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ملیر سے کامیاب آزاد امیدوار اعجاز سواتی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے، پیپلز پارٹی کو خواتین کی 20 اور اقلیت کی 6 نشستیں مل سکتی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں 28 کامیاب امیدواروں کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، ایم کیو ایم کو خواتین کی 6 سے 8 اور اقلیت کی 2 نشستیں مل سکتی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب ارکان کی تعداد 11 ہے اور گھوٹکی سے نادر اکمل لغاری آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے دو اور جماعت اسلامی کے دو ارکان کامیاب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن دو تین دن میں مخصوص نشستوں کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔