آ ئندہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ کون ہوں گے ؟

مسلم لیگ ( ن) اور پیپلز پا رٹی کے در میان آئینی عہدوں پر تعاون کیلئے بات چیت جاری آ ئندہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ کون ہوں گے ؟ ، سیا سی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث ، ذ رائع کے مطا بق پیپلزپارٹی کی نظریں سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر لگی ہیں، پیپلز پارٹی نے سپیکر کا عہدہ مسلم لیگ ن سے مانگ لیا ، ڈپٹی سپیکر کا عہدہ ن لیگ کو ملے گا۔

پیپلزپارٹی میں سپیکر کے عہدہ کیلئے سا بق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار ہیں تاہم مو جودہ سپیکر راجہ پرویز اشرف بھی دو بارہ سپیکر شپ لینے کے خواہش مند ہیں۔ ا ن کی بھی آصف علی زرداری سے بہت قربت ہے۔

پارٹی ذ رائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے امکانات زیادہ ہیں۔مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پر نظریں جمالی ہیں۔ روایت یہ ہے کہ پنجاب سے سپیکر ہو تو ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا سے لیا جا تا ہے۔ ا

س سے قبل مرتضی جاوید عبا سی ‘ فیصل کریم کنڈی اور زاہد اکرم درانی ڈپٹی سپیکر رہ چکے ہیں۔ ہزارہ ڈویژن سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار سردار محمد یوسف کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ن لیگ کےمرتضی جاوید عباسی نشست ہارنے کے بعد سردار یوسف ڈپٹی اسپیکر کے مضبوط امیدوار بن گئے ۔مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے چیئر مین سینٹ کا عہدہ مانگ لیا ، چیئرمین سینٹ کا عہدہ ن لیگ کو ملے گا۔

وزیر خز انہ نہ بننے کی صورت میں اسحاق ڈار چیئر مین سینٹ کیلئے امیدوار ہونگے، بصورت دیگر اعظم نذیر تارڑ امیدوار ہوں گے۔ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا عہدہ روایت ہے کہ بلوچستان کو دیا جا تا ہے۔

اس عہدے پر مو لا نا عبد الغفور حیدری ‘ جان جمالی ‘ صابر بلوچ اور نور جہان پانیزئی فائز رہ چکے ہیں۔ ذ رائع کے مطابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا عہدہ اس مرتبہ بھی بلوچستان کو دیا جائے گا۔