نئی قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل اور اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟

نئی قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل اور اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟

پی ٹی آئی میں اس حوالے سے یکسوئی نظر نہیں آئی ، ممتاز پارلیمنٹرین عمر ایوب خان وزیر اعظم کے عہدے کے امید وار ہیں سنی اتحاد کونسل کے پاس قومی اسمبلی کے ایوان میں اس وقت 81 ارکان ہیں

عمر ایوب وزیر اعظم الیکشن نہ جیتے تو اپوزیشن لیڈر بن سکتے ہیں ،پی ٹی آئی کے حلقوں میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نام سامنے آئے ہیں

عمر ایوب خان ،سابق سپیکر اسد قیصر ،بیرسٹر گوہر خان شامل ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ شیر افضل مروت بھی سنی اتحاد کونسل میں اپوزیشن لیڈر کے امید وار ہوں گے اور انہیں بانی پی ٹی آئی کی حمایت بھی حاصل ہے۔