ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ : پاکستان اور بھارٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل معرکہ کل (ہفتہ) کھیلا جائے گا۔

بھارت نے اہم کوالیفائنگ میچ میں بنگلہدیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

فائنل معرکے میں ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت ٹاکرا شام 7 بجے شروع ہوگا، پاکستان نے راؤنڈ میچ میں بھارت کو شکست دے رکھی ہے۔

بھارت پاکستان کے بغیر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز میں تمام 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر رہا۔