یوٹیوبرز نے بلینڈر میں ٹی وی، فریج اور کشتی کو ڈال کر ٹکڑے ٹکڑے کردیا

تین امریکی یوٹیوبرز نے اپنے عجیب و غریب تجربے میں پہلے دنیا کا سب سے بڑا بلینڈر بنایا اور پھر اس بلینڈر میں ٹی وی، فریج اور کشتی کو ڈال کر ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔

ان امریکی یوٹیوبرز نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر موجود اپنے چینل ’ہاؤ ریڈیکیولس‘پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں یوٹیوبرز بریٹ اسٹینفرڈ، ڈیرک ہیرون اور اسکاٹ گانسن نے دنیا کی سب سے بڑا بلینڈر بنایا جس کی بلیڈز اتنی بھاری ہیں کہ دو افراد نے اسے اٹھا کر بلینڈر میں نصب کیا۔

اس بلینڈر کے شیشے اتنے مضبوط ہیں کہ وہ دھاتی اشیاء جیسے ٹی وی اور فریج وغیرہ کے ٹکرانے کے باوجود بھی محفوظ رہے۔

یہ تین افراد پر مبنی یوٹیوبرز کی ٹیم اکثر ہی ایسی عجیب وغریب حرکتیں کرکے ان کی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر شیئر کرتی رہتی ہے۔