عمان میں 4 ہزار سال پرانا بورڈ گیم دریافت

مسقط / عمان: ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک ٹیم نے عمان میں 4000 سال پرانا ایک بورڈ گیم دریافت کیا ہے۔

بورڈ گیم عمان میں کانسی کے دور (bronze age) سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ دریافت پولینڈ میں وارسا کی یونیورسٹی کے سینٹر آف میڈیٹرینین آرکیالوجی اورعمان کی وزارت برائے ورثہ و سیاحت نے کی ہے۔

عمان اور پولینڈ کے اس مشترکہ پروجیکٹ کا مقصد شمالی عمان میں الحجر نامی پہاڑی سلسلوں میں قدیم انسانی آبادکاری کی چھان بین کرنا ہے۔ ماہرین 2015 سے اس خِطے کا تجزیہ کررہے ہیں اور اب تک متعدد دریافتیں ہوچکی ہیں جن میں سے اکثر دریافتیں قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔

وارسا کی یونیورسٹی کی پریس ریلیز کے مطابق ابھی ٹیموں کی توجہ کانسی کے دور کی باقیات پر ہے جس میں سے حالیہ دریافت مذکورہ بالا بورڈ گیم کی ہوئی ہے۔