دوسرے چوہوں کے بچوں کو اغوا کرنے والی چوہے کی نسل

چوہے کی ایک نسل جسے naked mole rats کہا جاتا ہے، یہ نسل دیگر چوہوں کی کالونیوں میں گھُس کر ان کے بچوں کو اغوا کرتی ہے اور انہیں اپنا غلام بناتی ہے۔

نیکڈ مول چوہوں میں معاشرتی روابط کا احساس بہت قوی ہوتا ہے۔ ان کے سوشل نظام کو شہد کی مکھیوں کے سوشل نظام سے تشبیہہ دی جاسکتی ہے۔ یہ اپنی کالونیاں زیرِ زمین بناتے ہیں جہاں تقریباً سارے چوہے کام کرتے ہیں اور ان کی ‘ملکہ’ افزائش نسل کا کام کرتی ہے۔

یہ چوہا پاس پڑوس میں موجود چوہوں کی کالونیوں میں گُھستا ہے اور ان کے بچوں کو آغوا کرتا ہے۔ یہ بچے بھی پھر ان کی کالونیوں میں بحیثیت مزدور کام کرتے ہیں۔ ایک کالونی میں 300 چوہے بیک وقت موجود ہوسکتے ہیں۔

یہ چوہے اپنی کالونیوں کو وسعت بھی دیتے ہیں۔ عرصہ قبل ایک مشاہدے میں دیکھا گیا کہ ان کی 26 کالونیوں کی سرنگیں پڑوس میں موجود دوسرے چوہوں کی کالونیوں تک پھیلی ہوئی تھیں اور وہاں موجود پہلے سے رہ رہے چوہے یا تو بھاگ گئے تھے یا اس نسل نے انہیں ختم کردیا تھا۔