بیٹی کی دماغ کی سرجری،باپ نے بیٹی جیسا ہئیراسٹائل بنوالیا

بیجنگ: دماغ کی سرجری کے بعد بیٹی کے بالوں کا اسٹائل عام ڈگرسے ہٹ کرہوا تو باپ نے بھی بیٹی سے اظہارمحبت کے لئے اپنے بالوں کا اسٹائل بیٹی کی طرح بنوا لیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصویرمیں بچی کے سرپرآپریشن کے بعد لگنے والے ٹانکوں کے نشان نمایاں ہیں جبکہ بچی کے والد کے سرپربھی ٹانکوں جیسے نشان دکھائی دے رہے ہیں جوانہوں نے خصوصی طورپراپنی بیٹی سے محبت کے اظہارکے لئے بنوائے۔

باپ اوربیٹی کی غیرمعمولی محبت نے سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں نم کردیں۔ باپ اوربیٹی کی تصویرکواب تک ہزاروں لائکس اورری ٹویٹس مل چکے ہیں۔