جاپان میں کورونا کے متاثرین کیلئے مفت ’کیئر ییکج‘ دیکھ کر لوگ حیران

ٹوکیو: جاپان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھر میں رہنے تلقین کی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اشیا ضروریہ کے شاندار ’کیئر پیکج‘ فراہم کرکے سب کو حیران کردیا۔

متعدد ممالک میں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں شہریوں کے بے سہارا چھوڑ دیا گیا لیکن جاپان میں ایسا نہیں ہوا اور اگر گھر کا ایک فرد کووڈ 19 کا شکار ہوا اسے وافر مقدار پر مبنی مفت کیئر پیکج فراہم کیا۔

متعدد سوشل میڈیا پلٹ فارم پر جاپانی شہریوں کی جانب سے مفت ملنے والے کیئر پیکج کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہا کہ جاپانی حکومت گھر پر قرنطینہ کرنے والے افراد کی دیکھ بھال کے لیے مفت پیکج بھیجتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اس کے بعد سے ہر صبح مجھے ایک فون کال موصول ہوتی ہے جس میں مجھے درجہ حرارت، علامات اور آکسیجن کی سطح کے حوالے سے سوال ہوتا ہے۔

صارف نے بتایا کہ مجھے ہوٹل میں رہنے کی آفر کی گئی لیکن میں نے اکیلے رہنے کی وجہ سے انکار کر دیا۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ’متعلقہ عہدیدار نے پھر مجھ سے پوچھا کہ کیا میں چاہتا ہوں کہ کھانا میرے گھر بھیجا جائے، جس پر میں نے اتفاق کیا اور (یہ مفت تھا)۔

خیال رہے کہ جاپان پہلے ہی 6 جنوبی افریقائی ممالک سے آنے والوں مسافروں پر 10 دن قرنطینہ کی شرط عائد کرچکا ہے۔ تاحال جاپان میں کورنا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔