سعودی عرب میں اونٹوں کا پہلا لگژری ہوٹل کھل گیا

ریاض: سعودی عرب میں اونٹوں کے لئے دنیا کا پہلا اوپن ائیرلگژری ہوٹل سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

کھلے صحرا میں کورونا کی احتیاطی تدابیرکے ساتھ بنائے گئے اونٹوں کے اوپن ائیرہوٹل تتمان میں ایک رات کا کرایہ 400 ریال یا 100 ڈالرسے کچھ زیادہ ہے۔ ان پیسوں میں اونٹوں کی دھلائی، ٹرمنگ اورگرم گرم دودھ سے تواضح سب شامل ہیں۔

سرد موسم سے بچاؤ کے لئے اونٹوں کے لئے خصوصی طورپرگرم انکلوژرز بھی بنائے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی چیک کیا جاتا ہے کہ کہیں اونٹوں کو بوٹوکس یا خوبصورتی کے لئے کوئی اورمصنوعی طریقہ تواستعمال نہیں کرایا گیا۔

اونٹوں کے لئے لگژری ہوٹل دراصل ان اونٹوں کے لئے بنایا گیا ہے جوسعودی عرب میں ہونے والے شاہ عبدالعزیز فیسٹول میں اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں حصہ لیتے ہیں جس کی مجموعی انعامی رقم 66.6 ملین ڈالرز ہے۔