بےدھیانی میں بھیجی گئی سیلفی سے بوائے فرینڈ کی بے وفائی کا پردہ فاش

ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دریائی پانی میں مہم سر کرتے ہوئے ایک سیلفی بھیجی لیکن سیلفی لینے میں ایک نادانی کی وجہ سے لڑکا شرمندگی کے مارے اب اپنی گرل فرینڈ کی کالز ریسیو کرنے سے کترانے لگا ہے۔

ٹک ٹاکر اسٹار انجیلا نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ واقعہ ویڈیو میں شیئر کیا کہ جس میں پیچھے ان کے بوائے فرینڈ کی تصویر لگی ہے جو اس نے انجیلا کو بھیجی تھی۔

تصویر کو قریب سے دیکھا جائے تو لڑکے کے چشمے میں صاف طور سے دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی میں سیر و تفریح کے دوران ان کے ساتھ کوئی دوسری خاتون بھی بیٹھی ہیں۔ سیلفی لیتے ہوئے لڑکے نے شاید اس ‘نازک پہلو’ پر غور نہیں کیا۔ بعد میں جب پتہ چلا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔