معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
کار جتنا بڑا دِل کس جانور کا ہوتا ہے؟
فلوریڈا: اوپر کی تصویر میں دل کا ماڈل دکھایا گیا ہے جو ایک کار جتنا ہے، جبکہ اسے حقیقی دل کی اصل جسامت کے مطابق بنایا گیا ہے۔
یہ نیلی وہیل کے دل کا ماڈل ہے جو اسمتھسونیئن انسٹی ٹیوٹ، امریکا کے ایک میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ یہ دل حقیقت میں بھی 5 فٹ اونچا، 5 فٹ لمبا اور 4 فٹ چوڑا ہوتا ہے!
یہ اب تک دریافت ہونے والے کسی بھی جانور کا سب سے بڑا دل ہے جو 950 پونڈ (450 کلوگرام) تک وزنی ہوسکتا ہے۔
اگر آپ انسان جتنے اونچے اور 7 صحت مند آدمیوں جتنے وزنی دل کے بارے میں پڑھ کر حیران ہیں تو برائے مہربانی حیران ہونا چھوڑ دیجیے کیونکہ نیلی وہیل (بلیو وہیل) کو دنیا کے سب سے بڑے جانور کا اعزاز حاصل ہے۔
اس کی لمبائی 98 فٹ (تقریباً 30 میٹر) ہوتی ہے جبکہ یہ چار لاکھ پونڈ وزنی ہوتی ہے۔ یعنی ایک نیلی وہیل کا وزن، 33 ہاتھیوں جتنا ہوتا ہے۔
اس کا دل بھی ایک چھوٹی کار جتنا ہوتا ہے جس کے بارے میں بتایا جاچکا ہے۔
مزید یہ کہ نیلی وہیل کو دنیا میں سب سے بلند آواز نکالنے والی مخلوق بھی قرار دیا جاتا ہے۔
جب یہ چنگھاڑتی ہے تو اس کی آواز 188 ڈیسی بیل تک پہنچتی ہے جبکہ جیٹ ہوائی جہاز کے انجن کا شور بھی 140 ڈیسی بیل جتنا ہوتا ہے۔
ایک بات اور: وہیل کوئی ’’مچھلی‘‘ نہیں ہوتی بلکہ اس کا شمار ’’ممالیہ‘‘ جانوروں میں ہوتا ہے یعنی یہ بچے دیتی ہے اور اپنے بچوں کو دودھ بھی پلاتی ہے۔
جن دنوں یہ اپنے بچوں کو دودھ پلا رہی ہوتی ہے، ان دنوں یہ روزانہ 7936 پونڈ (3.6 ٹن) جھینگے ہڑپ کرتی ہے۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ اتنی غیرمعمولی ہونے کے باوجود، یہ دیوقامت سمندری مخلوق آج اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس کا شمار معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں کیا جانے لگا ہے۔