100 افغان طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے یو اے ای جانے سے روک دیا گیا

طالبان نے 100 کے لگ بھگ افغان طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے متحدہ عرب امارات جانے سے روک دیا۔

یو اے ای کے تجارتی ادارے الحبتور گروپ کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیو میں کہا کہ افغان طالبات کی یونیورسٹی تعلیم اور دیگر اخراجات کو سپانسر الحبتور گروپ کر رہا تھا، ان کے سفری اخراجات بھی ادا کر دیئے گئے تھے ، مگر طالبان انتظامیہ نے محرم ساتھ ہونے کے باوجود طالبات کو سفر کی اجازت نہیں دی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق رابطے پر ترجمان افغان وزارت خارجہ نے الحبتور گروپ کی ویڈیو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔