وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت اور تعلیمی اداروں میں ریفارمز لانے کے لئے بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت اور تعلیمی اداروں میں ریفارمز لانے کے لئے بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے سرکاری اداروں کے سربراہان کی بیرون ملک رخصت پر پابندی عائد کردی ۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر تعلیمی اداروں کے سربراہان ، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی بیرون ملک رخصت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ٹرشری کئیر انسٹی ٹیشنز کے ایگزیکٹو اور ہسپتالوں کے سربراہان کی بیرون ملک رخصت پر بھی تاحکم ثانی پابندی ہوگی، سیکرٹری ٹو وزیراعلی سمیر احمد سید نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیم اور صحت میں ریفارمز لانے کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں، جس کیلئے سربراہان عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور بیرون ملک رخصت نہیں لے سکیں گے۔