کیمبرج امتحانات پیر سے شیڈول کے مطابق ہوں گے:برٹش کونسل

کراچی : برٹش کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمبرج امتحانات پیر سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

برٹش کونسل کا کہنا ہے کہ پیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے او اور اے لیولز کے امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔