جمعیت علمائے اسلام کے جلسے کے موقع پر سکول بند کرنے کا فیصلہ

نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے جلسے کے موقع پر سکول بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکاری گرلز سکول بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول مانکی شریف آج بند رہے گا۔

سیاسی جلسے کیلئے اسکول بند کرنا غیر مناسب ہے: قاسم جان

اس حوالے سے نگراں وزیرِ محکمۂ تعلیم ڈاکٹر قاسم جان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جلسے کے لیے سکول بند کرنا غیر مناسب ہے۔

ڈاکٹر قاسم جان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جلسہ کسی کا بھی ہو سکول بند نہیں کرنا چاہیے تھا، متعلقہ حکام سے اس متعلق جواب طلب کروں گا۔