پاک فوج کی طرف سے خواتین کے لیےڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام

جنوبی وزیرستان میں خواتین کو خودمختار اور خودکفیل بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے تعاون سے پاک فوج کی طرف سے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کے ذریعے 16 سالہ تعلیم کی حامل بے روزگار خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل اسکلز اور فری لائسنسنگ کے ذریعے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا ہنر سکھایا جا رہا ہے۔

ماہر اساتذہ کے زیر نگرانی خواتین کو بہتر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں پاک فوج نے تمام تر اقدامات کئے ہیں، خواتین اپنی مرضی کے مطابق ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے کورسز میں شرکت کررہی ہے ۔

ڈیجیٹل اسکلز سے خواتین نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ آئی ٹی سے منسلک دیگر شعبے میں بھی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتی ہے ۔

اس علاقے کے مشیران خصوصاً خواتین نے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔